28 نومبر، 2018، 11:19 AM

امریکہ میں سعودی سفارتخانہ سے متصل سڑک کو خاشقجی کے نام پر رکھنے کی تجویز

امریکہ میں سعودی سفارتخانہ سے متصل سڑک کو خاشقجی کے نام پر رکھنے کی تجویز

امریکہ میں واقع سعودی سفارتخانے سے متصل سڑک کو استنبول میں سعودی قونصل خانہ میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر بہیمانہ طور پر قتل کئے جانے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے نام پر رکھنے کی قرار داد پیش کی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے واشنگٹر پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں واقع سعودی سفارتخانے سے متصل سڑک کو استنبول میں سعودی قونصل خانہ میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر بہیمانہ طور پر قتل کئے جانے  والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے نام پر رکھنے کی قرار داد پیش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ کے دا رالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں واقع سعودی سفارتخانے کے باہر سڑکوں میں سے ایک کا نام سعودی صحافی جمال خاشقجی کے نام پر رکھنے کی قرار داد مقامی منتخب حکام نے پیش کی ہے۔اس حوالے سے آج واشنگٹن کی ایڈوائزری کمیشن کا ووٹ ڈالنے کا امکان ہے۔ اس تجویز کے تحت سعودی سفارتخانے کے باہر واقع سڑک کو ’ جمال خاشقجی وے‘ کا نام دیا جائے گا۔امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ڈی سی کونسل کی جانب سے اس تجویز کو منظور کر لیا جائے گا۔ اگر یہ تجویز منظور ہوگئی تو سعودی عرب ہمیشہ کے لئے تاریخ میں رسوا ہوجائے گا ۔

واضح رہے سعودی صحافی جمال خاشقجی کو رواں سال2 اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں محمد بن سلمان کے حکم پر قتل کر دیا گیا تھا ادھر امریکہ کی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) بھی اپنی تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچی تھی کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ترکی میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم دیا تھا۔ امریکی حکام نے سی آئی اے کی تحقیقات پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ لیکن اس کے باوجود امریکی صدر ٹرمپ بھاری رشوت لیکر سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد کو بچآنے کی کوشش کررہے ہیں۔

News ID 1885999

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha